Aks Jis Ka Meri Ankhon Sy Kabhi Hat ta Nahin-Ghazal

عکس جس کا میری آنکھوں سے  کبھی ہٹتا نہیں

اب تو میری سمت وہ بھولے سے بھی تکتا نہیں

دل کے اس ویران گھر میں  کوئی بھی بستا نہیں

گھیرا ہے آسیب نے جو کوئی بھی بستا نہیں

اس قدر سنجیدگی اور روکھا پن ہے کس لئیے

ہر طرف ہیں قہقہے اور تو کبھی ہنستا نہیں

کس لیے ہے میری جاں اتنی  کبیدہ خاطری

تم یہ سمجھو جیسے میں اس شہر میں رہتا نہیں

تیری زلفوں نے مجھے نا جانے کیسے ڈس لیا

جب تلک نا چھیڑے کوئی سانپ بھی ڈستا نہیں

عکس اپنا دیکھ کر یہ سوچتا ہے عندلیب

ہے کمی مجھ میں ہی جو اس گل کو میں جچتا نہیں

ایسا بھی اک شخص ہمدم ہے ہمارا مظہریؔ

سب کی سنتا ہے مگر اپنی کبھی کہتا نہیں

یکے ازانتخاب از چشمِ بینائے مظہریؔ

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top