Aksar Bhool Jata Hon-Ghazal

میں اکثر بھول جاتا ہوں بہت باتیں ضروری سی

پروفیسر ڈاکٹر ضیاء المظہریؔ

میں اکثر بھول جاتا ہوں بہت باتیں ضروری سی

لبوں پر ٹوٹ جاتی ہیں تمنائیں ادھوری سی


کسی کا غم بٹانا ہو یا خوشیوں میں شراکت ہو

وہ سندیسے ضروری سے ملاقاتیں ضروری سی


نجانے کیوں ہوا اکثر کہ حسرت رہ گئی دل میں

پسِ اظہار یاد آئیں جو تھیں باتیں ضروری سی


تعلق بھی ادھورا سا محبت بھی ادھوری سی

کہ قربت میں پسِ پردہ ہے حائل کوئی دوری سی


ہیں جس کو سوچ کر لکھیں اسی کے نام کرتا ہوں

جو غزلوں اور نظموں کی  ہیں سوغاتیں ادھوری سی


کسی کے ہجر میں مظہرؔ کبھی جاگو تو تم جانو

شبِ فرقت خیالوں میں جو ملتی ہے حضوری سی


کلامِ شاعر بہ زبانِ شاعر

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top